خیبرپختونخواہ میں پولیو کے کیسز سامنے آنے کے بعد تین روزہ خصوصی انسدادپولیو مہم 17 جون سے شروع ہو گی
جمعرات 13 جون 2019 18:03
(جاری ہے)
شمالی ضلع شانگلہ اورقبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں دوبچوں میںپولیو وائرس کی تصدیق کے بعد رواں برس خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے اور اب تک صوبہ میں متاثرہ بچوں کی تعداد(17)تک پہنچ گئی ہے جو انتہائی تشویشناک امرہے۔
بنوں ڈویژن میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعدادسب سے زیادہ(12) ہے جہاں ضلع بنوں میں 7) ( اور شمالی وزیرستان میں (5 )بچے متاثر ہوچکے ہیں ۔ پولیوکے مقامی حکام کے مطابق خیبرپختونخواہ کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹرمیران شاہ کے دوراٴْفتادہ علاقے پلنگ زئی میں دوسالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق خیبرپختونوا کے بنوں ڈویژن کے دونوں اضلاع بنوں اور شمالی وزیرستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعدادمیں آئے روز اضافہ کی وجہ سے صورتحال انتہائی گھمبیر ہوگئی ہے اور متعلقہ حکام نے پہلے ہی بنوں کو پولیو کے حوالے سے خطرناک قراردیا ہے ۔صوبہ کے اضلاع ہنگو‘ ڈیرہ اسماعیل خان اور شانگلہ کے علاوہ قبائلی اضلاع خیبر اورباجوڑ میں بھی پولیو سے متاثرہ بچوں کی کل تعداد (5) ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق اب تک صوبہ سندھ اور پنجاب میں تین تین کیس جبکہ خیبرپختونخوا میں تعدادبڑھ کر (17)ہوگئی اور یوں ملک بھر میں رواں سال کے ابتدئی پانچ ماہ کے دوران پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد(23)تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیو کے وائرس پر قابو پانے کے لئے متعلقہ حکام نے صوبہ خیبرپختونخواکے مخصوص اور سب سے زیادہ متاثرہ کئی اضلاع میں تین روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم اگلے ہفتہ 17 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے دوران لاکھوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم کے لئے تمام تر ضروری انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ ان اضلاع میں سو فیصد ٹارگٹ حاصل کرکے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جاسکیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.