Live Updates

قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف سب سے زیادہ ون ڈے میچز میں کامیابی عمران خان کی قیادت میں حاصل کی ،24 ون ڈے میچز کھیلے گئے جن میں سے 19میں فتح اور 4 میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا

وسیم اکرم کی قیادت میں قومی ٹیم نے 17میچز کھیلے جس میں سے 12میں کامیابی ہوئی اور 5 میں شکست ہوئی

ہفتہ 15 جون 2019 12:24

قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف سب سے زیادہ ون ڈے میچز میں کامیابی عمران ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) بھارت کے خلاف سب سے زیادہ ون ڈے میچز میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سابق مایہ ناز آل رائونڈر اور موجودہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف سب سے زیادہ ون ڈے میچز میں کامیابی بھی عمران خان کی قیادت میں ملی ۔عمران خان کی کپتانی میں قومی ٹیم نے بھارت کے خلاف 1988-1992ء تک دنیا کے مختلف گرائونڈز میں مجموعی طور پر 24 ون ڈے میچز کھیلے جن میں سے 19 میں فتح اور 4 میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی کپتانی میں بھارت کے خلاف چار میچز کھیلے گئے جن میں سے قومی ٹیم کو ایک میں کامیابی حاصل ہوئی اور تین میں شکست ہوئی۔جاوید میانداد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے بھارت کے خلاف 5 میچز کھیلے جن میں سے دو میں کامیابی حاصل کی اور تین میں شکست ہوئی ۔

(جاری ہے)

انضمام الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے بھارت کے خلاف 22 میچز کھیلے جن میں سے 12میں کامیابی حاصل کی اور 10میں شکست ہوئی ۔

مصباح الحق کی کپتانی میں بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم نے 8 میچز کھیلے جس میں سے چار میں کامیابی حاصل کی اور چار میں شکست ہوئی ۔وسیم اکرم کی قیادت میں قومی ٹیم نے 17میچز کھیلے جس میں سے 12میں کامیابی ہوئی اور 5 میں شکست ہوئی ۔شاہدآفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے دو میچز کھیلے اور دونوں میں شکست ہوئی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات