پاکستانی ایگزیکٹو فورم ریاض کا پہلا اجلاس ریاض کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں عہدیدارن اور ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے صدر مینر احمد شاد نے کہا کہ فورم کا مقصد پاکستان اور پاکستانیوں کی بے لوث خدمت ہے پاکستانی ایگزیکٹو فورم اپنے جرات مندانہ اقدامات اور مدبرانہ حکمت عملی کے بل بوتے پر وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کرے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 15 جون 2019 13:44

پاکستانی ایگزیکٹو فورم ریاض کا پہلا اجلاس ریاض کے مقامی ہوٹل میں منعقد ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون2019ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے صدر مینر احمد شاد نے کہا کہ فورم کا مقصد پاکستان اور پاکستانیوں کی بے لوث خدمت ہے پاکستانی ایگزیکٹو فورم اپنے جرات مندانہ اقدامات اور مدبرانہ حکمت عملی کے بل بوتے پر وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کرے گا ہمارے لیے پاکستان اور پاکستانی سب سے اہم اور مقدم ہے مینر احمد شاد نے مزید کہا کہ ہم پاکستان اور پاکستانیوں کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں آئے ہیں ہم پاکستان کی آنے والی نسلوں کے تخفظ کا عزم لے کر نکلیں ہیں پاکستان اور پاکستانیوں کی خدمت ہی فورم کے ایجنڈے کی کلید ہے پاکستانی ایگزیکٹو فورم کے جنرل سیکرٹری جواد شیخ نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانیوں کی خدمت کے علاوہ ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں اس فورم میں شامل دیگر ممالک میں مقیم محب وطن پاکستانی ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گئے فورم کے فنانس سیکرٹری راشد محمود نے کہا ہمیں خوشی ہے کہ فورم میں سعودی عرب سمیت پاکستان ؛ دوبئی ؛ کویت : نیوزی لینڈ ؛ امریکہ ؛ کینڈا اور دیگر ممالک سے بھی پاکستانی جذبہ حب الوطنی کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں جو انتہائی خوش آئین عمل ہے راشد محمود نے کہا کہ اس فورم کا کسی مذہبی ؛ سیاسی ؛ اور دیگر کسی تنظمیوں سے کوئی تعلق نہیں اجلاس سے اشیتاق ہاشمی ؛ آصف شیخ ؛ محمد غزالی ، شیخ اسرار ؛ تنویر چوہدری ؛ فیصل عارف ؛ اور حافظ عمران نے بھی خطاب کرتے ہوئے فورم کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کا عزم کیا اجلاس کے آخر میں تمام ممبران نے مینر احمد شاد کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ مینر احمد شاد اپنے بھر پور قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ اس فورم میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گئے مینر احمد شاد نے اعتماد کے اظہار پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا یاد رہے کہ پاکستانی ایگزیکٹو فورم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد بہت جلد کیا جا رہا ہے جس میں سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے عہدیدارن اور اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔