مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے اے ڈی بی کی ڈائریکٹر جنرل ژائو ہونگ یانگ اور کنٹری ڈائریکٹر وارنر لی ہیک کی ملاقات، مستقبل میں پاکستان میں آپریشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا

اے ڈی بی کی ڈی جی نے مشیر خزانہ کو مختلف منصوبہ جات میں سرمایہ کاری کے علاوہ حکومت پاکستان کو ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے ادائیگیوں کو بہتر بنانے کیلئے معاونت پر بریفنگ دی

ہفتہ 15 جون 2019 17:00

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے اے ڈی بی کی ڈائریکٹر جنرل ژائو ہونگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی ڈائریکٹر جنرل ژائو ہونگ یانگ اور کنٹری ڈائریکٹر وارنر لی ہیک نے یہاں ہفتہ کو ملاقات کی۔ وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق اس موقع پر مستقبل میں پاکستان میں آپریشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ڈی بی کی ڈی جی نے مشیر خزانہ کو مختلف منصوبہ جات میں سرمایہ کاری کے علاوہ حکومت پاکستان کو ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے ادائیگیوں کو بہتر بنانے کیلئے معاونت پر بریفنگ دی اور کہا کہ مالی سال 2020ء کے دوران بجٹ سپورٹ کی مد میں 2 ارب ڈالر کے قریب معاونت فراہم کی جائے گی جس سے تجارتی توازن، توانائی کے شعبہ اور سرمایہ کی منڈی میں پالیسی اصلاحات پر عمل درآمد میں مدد حاصل ہو گی۔ مشیر خزانہ نے معاشی استحکام اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حوالہ سے بھرپور معاونت کی فراہمی پر ڈائریکٹر جنرل کے عزم کو سراہا۔