ڈیرہ اسماعیل خان، پولیو کے موذی مرض سے بچائو سے متعلق آگاہی سیمینارکا انعقاد

ہفتہ 15 جون 2019 17:10

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیو کے موذی مرض سے بچائو سے متعلق آگاہی سیمینارکا ..
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) ضلعی اسمبلی ہال ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو کے موذی مرض سے بچائو سے متعلق آگاہی سیمینارکا انعقاد کیاگیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کیپٹن(ر)عون حیدر گوندل کے علاہ محکمہ صحت کے حکام اور سماجی شخصیات بھی موجود تھیں ۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو سے نئی نسل کو بچانا معاشرے کے ہر شہری کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

17جون 2019سی20جون 2019کے دوران چارروزہ انسدادپولیو مہم کے دوران والدین اپنے بچوں کو پولیوکے قطرے پلاکر اپنا قومی فریضہ اداکریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو چاہیے کہ پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز سے بھی تعاون کریں کیوںکہ پولیو ورکرز ہمارے بچوں کے محافظ ہیں اور ان کا تحفظ اور ان سے تعاون ہمارا اخلاقی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں پولیو وائرس کی موجودگی انتہائی تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ پولیو سے معذوری ایک بچے کی معذوری نہیں بلکہ یہ ایک بچے کو مستقل معذور بنانے کے ساتھ ساتھ ایک خاندان کو مستقل محتاج بنادیتی ہے۔انہوںنے کہاکہ والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرورپلائیں۔

متعلقہ عنوان :