ایس ای سی پی نے نجی اداروں کی ملازمین کے لئے لازمی ہیلتھ انشورنس کی تجویز پیش کر دی

ہفتہ 15 جون 2019 21:48

ایس ای سی پی نے نجی اداروں کی ملازمین کے لئے لازمی ہیلتھ انشورنس کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ملک کے تمام نجی اداروں کے ملازمین کے لئے صحت بیمہ کو لازمی قرار دینے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ایس ای سی پی نے وفاقی حکومت کو تجویز کیا ہے کہ پاکستان انڈسٹریل اینڈ کمرشل ایمپلائمنٹ آرڈیننس 1968 میں ترمیم کر کے نجی اداروں کے ملازمین کے لئے صحت بیمہ لازمی کیا جائے۔

تجویز کے مطابق نجی اداروں میں کام کرے والے تمام ملازمین جن میں ڈیلی ویجرز ، کنٹریکٹ ملازمین اور ریگولر اور عار?ضی ملازمین اور ان پر انحصار کرنے والے اعزہ شامل ہیں۔ بیمہ کے تمام اخراجات آجر کی جانب سے ادا کئے جانے کی تجویز کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ نجی اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے ملازمین کومقرر کردہ ہسپتالوں میں داخلے پر مفت علاج کی سہولت فراہم کریں جبکہ پینل کے علاوہ دیگر ہسپتالوں سے علاج پر اخراجات کی ا دائیگی کی پالیسی متعارف کروائیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے نجی شعبے کے ملازمین کے لئے صحت بیمہ لازمی قرار دینے سے ملک میں مالیاتی شمولیت کی شرح میں اضافہ ہو گا اور عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ امریکہ، بیلجم، جرمنی ، اومان،ہندوستان اور چین میں ایسی سکیمیں کامیابی سے چل رہی ہیں۔۔۔۔۔۔اعجاز خان