Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر جاری آن لائن سی ویزہ رجیم کامیابی سے جاری

نادرہ ریکارڈ کے مطابق اب تک 9931 ای ویزہ درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 7160 اشخاص کو فوری ویزہ جاری کر دیا گیا، 2446 درخواستیں زیر غور ہیں تاہم 325 درخواستوں کو تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر مسترد کیا گیا، وزارت خارجہ

اتوار 16 جون 2019 14:40

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر جاری آن لائن سی ویزہ رجیم کامیابی سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر خارجہ نے "آن لائن سی ویزہ" کا اجراء کیا تھا جو انتہائی کامیابی سے جاری ہے۔ نادرہ کے ریکارڈ کے مطابق اب تک 9931 ای ویزہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 7160 اشخاص کو فوری ویزہ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ 2446 درخواستیں زیر غور ہیں تاہم 325 درخواستوں کو تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر مسترد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری نئی ویزہ رجیم انتہائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور الحمدللہ ہمیں مطلوبہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کاروبار، سیاحت اور تعلیم کی غرض سے پاکستان آنے کیلئے سی ویزہ کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ یہ ویزہ پالیسی سیاحت کے فروغ اور معیشت کے استحکام کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی اور اس نئی ویزہ پالیسی سے "اقتصادی سفارتکاری " کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات