Live Updates

مراد سعید کے پاس جعلی ڈگری ہے، احسن اقبال

مراد سعید کو آدھے گھنٹے میں 3پرچے کروائے گئے،مراد سعید کی ڈگری کے حوالے سے بہت سارے اسکینڈل ہیں، موصوف اپنی وزارت کی دستاویز پڑھ لیتے تو بولنے کی ضرورت نہ پڑتی۔سینئر رہنماء ن لیگ احسن اقبال کی ناروال میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 16 جون 2019 22:19

مراد سعید کے پاس جعلی ڈگری ہے، احسن اقبال
نارووال(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جون 2019ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ مراد سعید کے پاس جعلی ڈگری ہے، مراد سعید کو آدھے گھنٹے میں 3 پرچے کروائے گئے،اور ڈگری دلوائی گئی، مرادسعید کی ڈگری کے حوالے سے بہت سارے اسکینڈل ہیں،موصوف اپنی وزارت کی دستاویز پڑھ لیتے تو بولنے کی ضرورت نہ پڑتی۔

انہوں نے ناروال میں کرپشن سے متعلق ان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملتان اور سکھر موٹروے سی پیک کا منصوبہ ہے، 2013ء میں چینی کمپنی نے بغیرفیس فزیبلٹی بنائی، چینی حکومت 2015ء میں تین کمپنیوں کا پینل تشکیل دیا،
تین کمپنیوں کا پینل میں نے بنایا نہ ہی وزیراعظم نے تشکیل دیا تھا، اس میں ایک کمپنی کو ٹھیکہ دیا، مراد سعید چینی حکومت سے پوچھے کہ جاوید صادق کی کمپنی کو کیوں شامل کیا؟ اناڑی لوگ ہیں ان کو حکومت چلانا نہیں آتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ہمیں بولنے کا موقع نہیں دیتے، حکومتی ارکان کو تقریر کرنے دی جاتی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ملتان اور سکھر موٹروے سی پیک کا منصوبہ ہے۔ 2013ء میں چینی کمپنی نے بغیرفیس فزیبلٹی بنائی۔2015ء میں پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کا معاہدہ ہوا۔چینی حکومت 2015ء میں تین کمپنیوں کا پینل تشکیل دیا، تین کمپنیوں میں سے ایک کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا۔

اب مراد سعید کو چاہیے کہ چینی حکومت سے پوچھے کہ جاوید صادق کی کمپنی کو کیوں شامل کیا؟
واضح رہے مراد سعید نے الزام عائد کیا تھا کہ این ایچ اے کا پہلے روز چارج سنبھالنے کے بعد انٹرنل آڈٹ شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ 430 کروڑ روپیہ این ایچ اے میں آڈٹ کر کے حاصل کیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے کمیشن کے سامنے ملتان سکھر منصوبے میں سابقہ حکومت کی کرپشن کی دستاویزات پیش کروں گا۔

انہوںنے کہاکہ 2013 میں ایم او یو پر دستخط کئے گئے،2015 میں منصوبے کی بولی لگائی جاتی ہے، ملتان سکھر منصوبے کا کیس نیب میں چل رہا ہے، یہ تمام دستاویزات نیب کے سامنے بھی رکھی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کچھ ٹھیکیداروں کا نوازا گیا جعلی اکائونٹ میں پیسے بھیجے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آج احسن اقبال کا وقت آ گیا ہے،احسن اقبال سے پانچ سوالات پوچھے تھے ان کے جوابات ابھی تک نہیں دئیے گئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ 13 میں سے ایک سینئر افسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،افسران کو سزائیں دی گئی ہیں اور ان سے ریکوری بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال والے منصوبے میں قومی خزانے کو 50 ارب روپے کا نقصان دیا گیا۔ مراد سعید نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پر عوام کا اعتماد ہے،کرپشن کی وجہ سے نوجوان بے روز گار اور عوام غربت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جب احتساب کی بات کرتے ہیں تو اپوزیشن شور کیوں مچاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہائی وے اتھارٹی خود کفیل ہوتی ہے وہ اپنے بجٹ سے شاہراؤں کی تعمیر کرتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات