Live Updates

تمام ایئرپورٹس پر جوائنٹ سرچ بیگج کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے، غلام سرور خان

ایوی ایشن انڈسٹری کو وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے، وفاقی وزیر

پیر 17 جون 2019 14:57

تمام ایئرپورٹس پر جوائنٹ سرچ بیگج کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی ،غلام سرور خان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر جوائنٹ سرچ بیگج کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے۔ پیر کو وفاقی وزیر نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر جوائنٹ بیگج سرچ کاؤنٹر کی عملداری میں غفلت کا معاملہ ہونے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اے این ایف، محکمہ کسٹمز اور سی اے اے کے قائم کردہ جوائنٹ سرچ بیگج کی عملداری کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ تمام ملکی ایئرپورٹس پر مسافروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہا رکیا کہ ایوی ایشن انڈسٹری کو وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر بیرون ملک جانے والوں کی تین تین جگہ تلاشی کی شکایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے اے این ایف، اے ایس ایف اور کسٹمز کو ایک ہی کاوئنٹر پر تلاشی کی ہدایت جاری کی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات