اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین رسالت کیس میں بریت کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا

پیر 17 جون 2019 18:38

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین رسالت کیس میں بریت کے خلاف اپیل پر فیصلہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین رسالت کیس میں بریت کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔پیر کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ عثمان نے 2013 میں بریت کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

ٹرائل کورٹ نے ڈاکٹرافتخار شیخ کو 2 جولائی 2013 کو توہین رسالت کے الزام سے بری کیا تھا۔ڈاکٹر افتخار پر ان کے بھتیجے شیخ عثمان نے توہین رسالت کا الزام عائد کیا تھاجس کے بعد تھانہ آئی نائن پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔9 دسمبر 2012 کو ڈاکٹر افتخار کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔