میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے،آج کے دور میں ریگولر اور سوشل میڈیا کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا موجودہ دور کا تقاضا عوام کے ساتھ میڈیا کے ذریعے براہ راست روابط قائم کرنا ہے،ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی

منگل 18 جون 2019 00:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے ڈی جی تعلقات عامہ شاہ عرفان غرشین سے ملاقات کے دوران میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے۔

(جاری ہے)

آج کے دور میں ریگولر اور سوشل میڈیا کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا موجودہ دور کا تقاضا عوام کے ساتھ میڈیا کے ذریعے براہ راست روابط قائم کرنا ہے،دریں اثنا ڈی جی تعلقات عامہ نے کہاکہ ہم ایک جامع اور موثر میڈیا پالیسی مرتب کرنے جا رہے ہیں جس پر عملدرآمد کر کے محکمے میں مزید بہتری لائی جا سکے گی اور محکمہ ابھی بھی اپنے محدود وسائل میں بہترین کارکردگی کا حامل ہے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ حکومت اب ایک ایسی پوزیشن پر ہے جہاں سے صوبے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،اللہ تعالیٰ نے ہمیں جام کمال خان کی صورت میں ایک نہایت ایماندار اور محنت کرنے والا لیڈر عطا کیاہے جن کے وژن پر کام کرکے ہم حقیقی ترقی کی راہ پر چل سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ کی انتھک محنت سے حکومت نے بجٹ تیار کر لیا ہے جوکہ ماضی کے بجٹ سے نا صرف مختلف ہے بلکہ کئی گنا بہتر بھی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت،عوام اور میڈیا ایک تصویر کے تین رخ ہیں ان کو مل کر صوبے کی بہتری کے لئے کام کرنا ہوگا اور مسائل کا موثر حل نکالنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :