طیب اردوان نے مصر کے وفات پانے والے صدر کو شہید قرار دے دیا

اللہ محمد مرسی شہید کی مغفرت کرے جس نے جمہوریت کے لیے تاریخ کی عظیم جدوجہد کی، ترکش صدر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 18 جون 2019 00:08

طیب اردوان نے مصر کے وفات پانے والے صدر کو شہید قرار دے دیا
استنبول (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17جون2019) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے مصر کے وفات پانے والے صدر کو شہید قرار دے دیا۔ طیب اردوان نے نے مھمد مرسی کی وفات پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ انہیں خبروں سے محمد مرسی کی وفات کا پتا چلا ، مصر کے پہلے جمہوری نمائندہ صدر محمد مرسی میرے بھائی تھے، اللہ محمد مرسی شہید کی مغفرت کرے جس نے جمہوریت کے لیے تاریخی اور عظیم جدوجہد کی۔

 
انہوں نے ایک اور ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مجھے میرے بھائی محمد مرسی کی وفات پر بہت زیادہ دکھ ہے۔ محمد مرسی مصر کے پہلے جمہوری نمائندہے تھے اور وہ عظیم جمہوری عسکریت پسند تھے۔ 
واضح رہے کہ آج مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں پیشی کے دوران انتقال کر گئے، مصر کے سابق سربراہ کمرہ عدالت میں بے ہوش ہوگئے جس کے بعد ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہوگئی۔

(جاری ہے)

2 غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مصر کے سابق صدر محمد مرسی انتقال کر گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مصر کے سابق صدر محمد مرسی پر قطر کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے ختم ہونے کے بعد کمرہ عدالتمیں موجود محمد مرسی وہاں بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ بے ہوش ہو جانے کے بعد محمد مرسی کو فوری ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی، تاہم ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی ان کا انتقال ہو چکا تھا۔

محمد مرسی انقلاب مصر کے بعد 2012 سے 2013 تک مصر کے صدر رہے تھے۔ اس کے بعد محمد مرسی کو فوجی بغاوت کے نتیجے میں اقتدار سے برطرف کرکے جیل میں قید کر دیا گیا تھا۔ محمد مرسی پر مختلف مقدمات چلائے جا رہے تھے، اور اب ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔