ْپولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں جنرل پریڈ، ڈولفن سکواڈ کے 205 اہلکاروں کیلئے ریفریشر کورس کاانعقاد

منگل 18 جون 2019 02:05

لاہور۔17 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ ایس پی موبائلز سکواڈ اسد الرحمن اور ڈی ایس پی عمر کمپنی ملک اشرف نے خصوصی شرکت کی۔ جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن سکواڈ، اینٹی رائٹ فورس، مجاہد سکواڈ، لیڈیز پولیس، ٹریفک پولیس، سی آئی اے، ایلیٹ فورس، انویسٹی گیشن ونگ اور تھانہ جات کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

ایس پی موبائلز سکواڈ اسد الرحمن نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا اور پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کا ٹرن آؤٹ بھی چیک کیا۔ جنرل پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے کہا کہ جنرل پریڈ کا مقصد اہلکاروں کو الرٹ رکھنا اور ان میں ڈسپلن، اتحاد اور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی مختلف ڈویژنز میں تعینات ڈولفن سکواڈکے 205 اہلکاروں کیلئے دو ہفتوں پر محیط ریفریشر کورس کاانعقاد کیا گیا ہے۔ ریفریشر کورس کے دوران ڈولفن اہلکاروں کو مارشل آرٹس، سیلف ڈیفنس فارمیشن، گرفتار کرنے کے طریقے، ناکہ بندی اور ہتھکڑیوں کے استعمال کے متعلق ٹریننگ دی جائے گی۔

ریفریشر کورس مرحلہ وار ڈولفن فورس کے تمام جوانوں کو کروایا جائیگا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرزسید کرار حسین کااس موقع پر کہنا تھا کہ ریفریشر کورس کا مقصد اہلکاروں کی فزیکل فٹنس کو برقرار رکھنا اور ان پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈولفن فورس جدید پولیسنگ کے حوالے سے بہترین فورس ہے جوکہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ساز و سامان سے لیس ہیں۔