چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد18ہوگئی‘ 134 زخمی
سینکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا‘4ہزار شریوں کی نقل مکانی
میاں محمد ندیم منگل 18 جون 2019 14:11
(جاری ہے)
شہری حکومت کے مطابق سیچوان صوبے میں شہر یبن کے باہر زلزلے میں متعدد تعمیرات کو نقصان پہنچا، تاہم سرکاری نشریاتی ادارے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ریسکیو ورکرز رات بھر عمارت سے ایک شخص کو زندہ نکالنے کی کوشش کرتے رہے جبکہ دیگر تصاویر میں بھی ایک اور منہدم تعمیرات سے ایک خاتون دوسرے کی مدد کرتی نظر آئیں.
زلزلے سے متعلق چینی سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ مختلف ہائی ویز پر دراڑیں پڑ گئیں اور یبن اور زویونگ کاونٹی کو ملانے والے بڑے ہائی وے کو بند کردیا گیا. زلزلے سے ایک منٹ قبل صوبائی دارالحکومت چنگدو میں انتباہی الارم کا نظام بجا تھا جبکہ یبن میں زلزلے سے 10 سیکنڈ قبل انتباہی گھنٹی بجی تھی‘شنوا کے مطابق زلزلے سے قبل 3 سیکنڈ پہلے ہیڈ اسٹارٹ ہونے سے ہلاکتوں میں 14 فیصد روک سکتے ہیں. یبن شہر کی حکومت کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں چینگننگ کاﺅنٹی میں 9 افراد ہلاک جبکہ ککڑین کاﺅنٹی میں دیگر 3 افراد ہلاک ہوئے‘انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ورکرز نے 6 لاشوں اور 7 زخمیوں کو عمارتوں سے نکال لیا. یہ بھی رپورٹ کیا گیا کہ 50 سے زائد افراد 2 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 500 سے زائد فائر فائٹرز جائے وقوع پر موجود ہیں، ساتھ ہی ریسکیو اہلکار 5 ہزار ٹینٹس، 10 ہزار فولڈنگ کوٹس اور دیگر ایمرجنسی کے سامان لے کر روانہ ہوگئے. واضح رہے کہ سیچوان صوبے میں آئے روز زلزلہ آتا ہے، تاہم 2008 میں آنے والے 7.9 شد کے خطرناک زلزلے میں 87 ہزار افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئے تھے.مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.