پیپلز پارٹی کی عوامی رابطہ مہم،کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، تجاویز بلاول بھٹو زرداری کو ارسال کردیں

منگل 18 جون 2019 16:38

پیپلز پارٹی کی عوامی رابطہ مہم،کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، تجاویز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) سابق وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر پی پی پی کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں بننے والی کوآرڈینیشن کمیٹی میں حکومتی اقدامات اور موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر عوامی رابطہ مہم کیلئے تجاویز کو حتمی شکل دے کر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوا دیں۔

(جاری ہے)

پی پی پی کوآرڈنیشن کمیٹی کے اجلاس میں راجہ پرویزاشرف، فرحت اللہ بابر، نیئر بخاری، سیّد قائم علی، شاہ تاج حیدر، صابر بلوچ، نجم الدین خان اور خورشید شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گزشتہ روز کے اجلاس میں دی گئی ہدایات کی روشنی میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منظوری کے ساتھ ہی عوامی رابطہ مہم کے پلان پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔