حلقہ ارباب ذوق کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس

منگل 18 جون 2019 22:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) حلقہ ارباب ذوق کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس گزشتہ روز پریس کلب راولپنڈی میں ہوا ، صدارت جہانگیر عمران نے کی،ڈاکٹر ناہید اختر نے سیکرٹری اور نرگس جہانزیب نے جوائنٹ سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے اجلاس میں صباح کاظمی نے اپنی غزل تنقید کے لئے پیش کی اجلاس میں امتیازاے قریشی،تاثیر حسین،ناصر علی ناصر،یاسر اقبال،زاہد نصیر قریشی،مظہر محمود اور سید عارف سعید بخاری نے شرکت کی،صباح کاظمی کی غزل کے حوالے سے شرکا کی مجموعی رائے تھی کہ یہ ایک رومانوی غزل ہے ایک ہی موڈ کے ساتھ مسلسل غزل ہے کچھ جگہوں پر وزن کے مسائل رہے لیکن خوبصورت اظہارِ کے ساتھ کہی گئی غزل ہے جہانگیر عمران کے مطابق ہندی کی آمیزش کے ساتھ ایک خوبصورت غزل پیش کی گئی ہے اور یہ رومانویت کے ساتھ بھرپور نغمگی لئے ہوئے ہے انہوں نے اسے اچھی کوشش قرار دیااس موقع پر بہاولنگر سے آئے مہمان شاعر یاسر اقبال نے اپنا کلام پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :