ملٹی گریڈ ٹیچنگ پرقابو کیلئی21اساتذہ کی بھرتی کی جارہی ہے، تیمور سلیم خان جھگڑا

منگل 18 جون 2019 23:56

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہاہے کہ ملٹی گریڈ ٹیچنگ پرقابو کیلئی21اساتذہ کی بھرتی کی جارہی ہے ہرسکول میں چار استادکا ہدف حاصل کرنے کیلئے کل65ہزاراساتذہ کی ضرورت ہے۔منگل کے روز بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے کہا کہ مطلوبہ سات ہزار اے ایس ڈی اوزمیں سے کم ازکم تین ہزار اے ایس ڈی اوز کی بھرتی کی جائیگی جوکہ بطور ہیڈٹیچرزکام کرینگے اس سے فی اے ایس ڈی او45سکولوں کی موجودہ اوسطاً کم ہوکرتین سکول فی اے ایس ڈی اوزہوجائے گی۔

انہوں نے کہاکہ دس ہزار میں سے سات سوجدید پری سکول ای سی ای نرسری کلاس رومز کی تکمیل،کلاس رومز میں طلباء کارش کم کرنے کیلئے پندرہ ہزار مطلوبہ کلاس رومز میں سے چھ ہزار نئے کلاس رومز کی تعمیراورطالبات کو اعزازیہ دینے کیلئی1.86روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صوبے کی بیس سے زائد جامعات کیلئے 2.5ارب روپے فراہم کیے جائیںگے ‘ ہری پور میںپاک آسٹرین انسٹیٹیوٹ کیلئے ایک ارب روپے فراہم کیے جائیں گے مذکورہ انسٹیٹیوٹ2020میں کام شروع کردیگا۔

انہوں نے کہاکہ مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی کی بہتری کیلئے پچاس کروڑ،زمین کی خریداری اور کرک پٹرولیم انسٹیٹیوٹ کی تعمیر کیلئے بیس کروڑروپے،55کالجز کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کیلئے دوارب روپے ،پبلک لائبریزی کیلئے تین کروڑپچاس لاکھ روپے اورہندکواکیڈمی کیلئے دو کروڑروپے 2019-20کے صوبائی بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :