شیروان پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، 6 منشیات فروش گرفتار

بدھ 19 جون 2019 13:45

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) شیروان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کر کے 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، شیروان پولیس نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف مزید کارروائیاں جاری رکھنے کا عندیدہ دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر تھانہ شیروان کے ایس ایچ او سعید خان نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا، یہ آپریشن تھانہ شیروان کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران 6 منشیات فروش گرفتار ہوئے جن سے سینکڑوں گرام منشیات برآمد کی گئی۔ آپریشن کی سرپرستی ڈی ایس پی کینٹ یاسین جنجوعہ نے کی۔

متعلقہ عنوان :