ہنگو،دوکان کے اندر سلینڈر دھماکہ، خاتون سمیت تین افراد زخمی، دیوار گر گئی

بدھ 19 جون 2019 15:58

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) محلہ سنگیڑھ بازار میں دوکان کے اندر سلینڈر دھماکہ، ایک خاتون سمیت3افراد معمولی زخمی، دوکان اور رہائشی مکان کی دیوار گر گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہنگو کے گنجان آباد علاقہ محلہ سنگیڑھ بازار میں ایک دوکان کے اندر اچانک سلینڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3افراد معمولی زخمی ہو گئے ،پولیس کے مطابق سلینڈر دھماکے سے دوکان اور پچھلے حصے میں واقع ایک رہائشی مکان کی چھت گر گئی۔ پولیس کے مطا بق خاتون کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :