چکوال،ڈھوک چھبر تھانہ نیلہ کے علاقے میں تین افراد نے ایک شخص کو زخمی کردیا، مقدمہ درج

بدھ 19 جون 2019 16:53

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) ڈھوک چھبر تھانہ نیلہ کے علاقے میں تین افراد نے حملہ آور ہوکر ایک شخص کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

ناہید اختر زوجہ محمد دوریز نے پولیس کو بتایا کہ عطا محمد ولد غلام محمد نے اپنے بیٹے مدثر اور بیوی بخت بی بی کے ہمراہ گھر میں داخل ہوکر اسے مارا پیٹا اور اسے گالی گلوچ کی، اے ایس آئی خالد شبیر نے میڈیکل رپورٹ کی روشی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شر وع کردی ہے۔