سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کی نااہلی ،سخت گرمی میں شہر کراچی کے عوام کو پیاسا ماراجا رہا ہے، حلیم عادل شیخ

بدھ 19 جون 2019 18:36

سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کی نااہلی ،سخت گرمی میں شہر کراچی کے عوام کو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2019ء) کراچی پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جار ی کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کی نااہلی کھل کر سامنے آچکے ہے، سخت گرمی کی حالت میں شہر کراچی کی عوام کا پیاسا مارا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پانی کی قلت کی وجہ سے کئی علاقوں میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں واٹر بورڈ کی ملی بھگت سے ٹینکر مافیہ پانی چوری کر کے فروخت کرنے میں مصروف ہیں سندھ کی پولیس بھی ان پانی چوروں کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے، پی ٹی آئی کراچی کی عوام کا پیاسا نہیں چھوڑے گی پانی عوام کو پانی نہیں دیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے والے سیاستدانوں کا آخری وقت آگیا ہے تمام کرپٹ سیاستدان اپنے انجام پر پہنچنے والے ہیں۔ پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کے لیڈران خود کو بچانے کے لئے غریب عوام کا استعمال کرنا چاہتے ہیں لیکن عوام جان چکی ہے کہ کون ملک کے مفاد میں ہے اور کس نے ملک لوٹا ہے اب عوام ان چوروں کی باتوں میں نہیں آئیگی ۔ عوام چاہتی ہے کہ ان چوروں لٹیروں کا سخت سے سخت احتساب ہو ۔ آنے والے دنوں میں احتساب کا عمل مزید تیز ہوگا۔