Live Updates

گھروں میں موجود جیولری ایمنسٹی سکیم میں شامل نہیں

غیررجسٹرڈ گاڑی کے لیے بھی ایمنسٹی سکیم نہیں ہے،چیئرمین ایف بی آر

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 20 جون 2019 06:45

گھروں میں موجود جیولری ایمنسٹی سکیم میں شامل نہیں
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2019ء)   ایمنسٹی اسکیم کی آخری تاریخ 30جون طے کی گئی ہے اور س تاریخ کے حوالے سے چیئرمین ایف بھی آر نے کئی بار کہا ہے کہ اسے بڑھایا نہیں جائے گا۔یہاں تک کہ وزیراعظم عمران خان صاحب بھی قوم سے خطاب میں ا بات کا کہہ چکے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھا لیں کیونکہ اس اسکیم کی تاریخ کو آگے نہیں کیا جائے گااور جو رہ جائے گا تو اس کے اثاثے جبط ہوجائیں گے۔

ایمنسٹی اسکیم کے علاوہ کئی چیزوں پر ٹیکس لگانے کے ساتھ ساتھ چھوٹے چھوٹے کاروبار بھی ٹیکس نیٹ میں لائے گئے ہیں یہاں تک کہ پرائز بانڈ کو بھی رجسٹرڈ کرنے کی شرط عائد کر دی گئی ہے۔اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ چالیس ہزار سے زائد والا پرائز بانڈ اگر رجسٹرڈ نہیں ہوگا تو ختم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایف بی آرنے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وہ ڈیٹا مل گیا ہے جو پہلے نہیں تھا، ہمارے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ واضح کر دوں کہ ایمنسٹی سکیم کی تاریخ نہیں بڑھائی جائیگی۔ ایمنسٹی اسکیم کے مطابق تمام اثاثوں کو ظاہر کیا جاسکتا ہے۔ تاہم جو گاڑی رجسٹرڈ نہیں، اس کے لیے ایمنسٹی سکیم نہیں ہے۔ گھروں میں جیولری ایمنسٹی سکیم میں شامل نہیں ہے۔ جیولرز سٹاک ان ٹریڈ ایمنسٹی سکیم میں ظاہر کر سکتے ہیں، اس حوالے سے ایمنسٹی سکیم میں ترامیم کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرائز بانڈ اپنے نام رجسٹرڈ کرانے چاہیں، چالیس ہزار سے زائد والا پرائز بانڈ اگر رجسٹرڈ نہیں ہوگا تو ختم ہو جائے گا۔شبر زیدی نے کہا کہ یہ نادر موقع ہے کہ زیادہ سے زیادہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ اس کے بعد یہ موقع دوبارہ ہاتھ نہیں آئے گااور جو لوگ اثاثے طاہر کرنے سے رہ جائیں گے تو ان کے اثاثے ضبط ہو جائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات