احد رضا میر نے کینیڈا کے اسٹیج پلے ’’ہیملٹ‘‘ سائن کرنے کی وجہ بتا دی

جمعرات 20 جون 2019 12:23

احد رضا میر نے کینیڈا کے اسٹیج پلے ’’ہیملٹ‘‘ سائن کرنے کی وجہ بتا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) پاکستانی اداکار احد رضا میر نے کینیڈا کے اسٹیج پلے ’’ہیملٹ‘‘ سائن کرنے کی وجہ بتا دی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق احمد رضا میر نے ’’جیو پاکستان‘‘ میں بتایا کہ میں نے دس سال کینیڈا میں گزارے اور مجھے پتا ہے کہ وہاں کے لوگوں کی پاکستان اور پاکستانیوں بارے کیا رائے ہے ، تو جب مجھے اس کی پیش کش ہوئی تو میں نے سوچا کہ اس کے ذریعے پاکستان کا تاثر بدلا جا سکتا ہے کہ پاکستانی بھی یہ کر سکتے ہیں،اور پھر شائقین کو میری پرفارمنس بہت پسند آئی اور میرا نام بین الاقوامی ایوارڈ کے لئے بھی نامزد کیا گیا لیکن ایک طرف ایک خوف بھی تھا کہ اس وقت میری فلم بھی آچکی تھی اور میرے ڈرامے بھی سراہے جا رہے تھے کہ میں اگر کینیڈا چلا گیا تو کچھ کھو نہ دوں ۔

متعلقہ عنوان :