سابق صدر آصف علی زرداری کی پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت

جمعرات 20 جون 2019 12:32

سابق صدر آصف علی زرداری کی پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر قومی اسمبلی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) سابق صدر آصف علی زرداری سپیکر کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئے تو پیپلز پارٹی کے اراکین نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ اراکین نے اس موقع پر جئے بھٹو کے نعرے بھی بلند کئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پروڈکشن آرڈر کے اجراء کے بعد جب آصف علی زرداری قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے ایوان میں آئے تو اس وقت ان کے ہمراہ بلاول بھٹو زرداری‘ بختاور‘ آصفہ‘ شیری رحمان‘ رخسانہ بنگش‘ روبینہ خالد‘ مہرین انور راجہ اور دیگر بھی تھیں۔

بختاور ‘ آصفہ‘ شیری رحمان اور رخسانہ بنگش سپیکر کے مہمانوں جبکہ مہرین انور راجہ روبینہ خالد اور دیگر سینیٹرز کے لئے مختص وزیٹرز گیلری میں بیٹھیں۔ ایوان میں آمد پر پیپلز پارٹی کے تمام اراکین نے آصف علی زرداری کی نشست پر جاکر ان سے مصافحہ کیا جبکہ آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین کے سر پر دست شفقت بھی رکھا۔