جذبات میں آکر کہا کہ 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اعتراف کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 جون 2019 13:11

جذبات میں آکر کہا کہ 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20جون2019ء) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بجٹ پر تقریبا اڑھائی گھنٹے خطاب کیا۔بدھ کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بجٹ پر تقریبا اڑھائی گھنٹے خطاب کیا، تاہم اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کا ریکارڈ نہ توڑ سکے ۔ خورشید شاہ نے چار گھنٹے 19 منٹ جبکہ شہبازشریف اڑھائی گھنٹے تقریر کی۔

شہباز شریف کی طویل تقریر پر اسپیکر کی جانب سے خطاب ختم کرنے کی درخواست کی گئی ۔ بدھ کو اجلاس کے دوران بجٹ پر تقریر کے دور ان اسپیکر نے کہاکہ شہبازشریف صاحب تقریر جلدی ختم کریں جس پر شہباز شریف نے کہاکہ ابھی تو شروع کی ہے، شام کا سیشن بھی لگے گا، کھانے کا بندوبست کریں۔ اسپیکر نے کہاکہ شہبازشریف صاحب! آپ نے تو خورشید شاہ کا بھی ریکارڈ توڑدیا۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہاکہ میں نے چار گھنٹے 19 منٹ تقریر کرکے ریکارڈ بنایا تھا، شہباز صاحب نے ابھی دو گھنٹے کی تقریر کی ہے، دو گھنٹے باقی ہیں، مجھے خوشی ہو گی کہ شہبازشریف میرا ریکارڈ توڑیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ شاہ صاحب محترم ہیں میرے لیئے ان کا بڑا احترام ہے۔شہباز شریف جذباتی تقریر کرنے میں بہت مشہور ہیں۔اسی عاد کی وجہ سے انہوں نے بڑے بڑے دعوے بھی کیے جن میں سے ایک چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا تھا تاہم گذشتہ روز شہباز شریف نے کہا کہ جذبات میں آکر کہا کہ 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے.شہباز شریف کا یہ بیان بہت مشہور بھی ہوا تھا اور اکثر و اقات انہیں یہ جملہ یاد بھی دلایا جاتا ہے تاہم اب شہباز شریف نے اعتراف کر لیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ انہوں نے جذبات میں آکر کیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں بجٹ 2019-20ء پر بحث کے دوران اظہار خیال کرتےہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے پانچ سال میں ملک سے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے سمیت معیشت کی بہتری کے لئے نمایاں کارکردگی دکھائی۔