Live Updates

عمران خان اسد عمر کو کابینہ میں واپس لانے میں ناکام

وزیراعظم عمران خان سمیت اعلیٰ حلقوں نے اسد عمر کو کابینہ میں واپس لانے کی کوشش کی تاہم وہ نہ مانے،معروف صحافی نے اسد عمر کو قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چئیرمین بنانے کی وجہ بتا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 21 جون 2019 13:04

عمران خان اسد عمر کو کابینہ میں واپس لانے میں ناکام
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تاز ترین۔21جون2019ء) گذشتہ روز سابق وزیر خزانہ اسد عمر قومی اسمبلی میں اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے تھے اور بجٹ پر تنقید بھی کی اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں ایک بہت زبردست سیاسی بات کی کہ سیاسی انتقام کے لیے پکڑ دھکڑ ٹھیک نہیں ہے لیکن سزا اور جزا کا قانون ہونا چاہئیے۔

اور یہ ہماری آئینی ذمہ داری ہے کہ ہم جزا و سزا کا قانون بنائیں،اب یہ بات بھی قابل غور ہے،یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ اسد عمر کا دوبارہ کابینہ کا حصہ بننے کی پیشکش کی ۔عمران خان نے بہت کوشش کی کہ اسد عمر کو کابینہ میں واپس لایا جا سکے۔اعلیٰ حلقوں نے بھی اسد عمر کو کابینہ میں واپس لانے کی کوشش کی تاہم وہ نہیں مانے۔

(جاری ہے)

عارف نظامی کا مزید کہنا تھا کہ اسد عمر اب قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چئیرمین بنایا گیا جو کہ بہت اہم عہدہ بھی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ حفیظ شیخ اسد عمر کو جواب دہ ہوں گے۔

خیال رہے گذشتہ روز سابق وزیر خزانہ اسد عمر قومی اسمبلیمیں اپنی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے تھے۔سابق وزیر خزانہ اسد عمرکا قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا معیشت میں کئی مسائل ہیں جو برسوں سے چلتے آرہے ہیں۔ہم نے کوشش کرنی ہے کسی سفید پوش پر کم بوجھ ڈالا جائے۔اسد عمر نے کہا کہ گیس اور تیل پر ٹیکس عائد کیا گیا جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تحقیقات ہونی چاہیے۔چینی گھی اور خوردنیتیل پر عائد ٹیکس واپس لینا چاہیے۔کم سے کم ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ کھاد کی قیمتیں اوپر جا رہی ہیں اس کو فوری واپس لینا چاہیے۔فوری طور پر جی آئی ڈی سی ختم کرکے یوریا کی بوری پر 400 روپے ختم کرائیں۔برآمدات بڑھانے تک بین الاقوامی طاقتوں پر انحصار ختم ہو جائے گا۔

نئی سرمایہ کاری لانے والوں کو پانچ سال کے لئے ٹیکس سے استثنیٰ دینا چاہیے۔چھوٹی گاڑیوں پر بھی فیڈرل ڈیوٹی بڑھا دی گئی ہے اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان مزدور اور نچلے طبقے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔بھٹہ مزدوروں کے ساتھ بہت ظلم ہو رہا ہے۔تجویز ہے کہ ای او بی آئی الاؤنس میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات