بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں داخلوں کی آخری تاریخ میں28 جونتک توسیع

جمعہ 21 جون 2019 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2019ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے نو کلیات کے مختلف شعبہ جات کے سو سے زائد پروگراموں میں آن لائن داخلوں کی آخری تاریخ میں 28 جون تک توسیع کر دی گئی۔اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ ایڈ میشن کے مطابق آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 جون 2019 کر دی گئی ہے جس کی وجہ شعبے کو داخلوں کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے آنے والی کالز اور ای میلز ہیں۔

طلبا وطالبات سوشل سائینسز، منیجمنٹ سائینسز، بیسک اینڈ اپلائیڈسائینسز، بین الاقوامی ادارہ براے اسلامی معاشیات ، عربی ، اصول الدین ، زبان و ادب اور انجیئنرنگ و ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات کے بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ بھیج سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جاری داخلہ مہم کے حوالے سے شعبہ ایڈ میشن کا کہنا تھا کہ آئندہ سمسٹر کے لئے آنے والے داخلہ فارموں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سمسٹر فال میں طلبہ و طالبات کی دلچسپی گذشتہ سال کے مقابلہ میں دوگنی ہے۔

آن لائن ایڈمیشن کے لئے داخلہ فارم اور تفصیلات جامعہ کی ویب سائٹ http://admission.iiu.edu.pk/programes پر دستیاب ہیں جبکہ طلبا 051-9019567 اور طالبات 051-9019327 پر کال کر کے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیںجبکہ جامعہ کے فیس بک پیج iiu.isbpk پر بھی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :