تحریک انصاف نے فرسودہ سیاسی کلچر کو دفن کرکے جذبہ خدمت خلق سے سرشار کلچر کو متعارف کرایا ، محب اللہ خان وزیر زراعت خیبرپختونخوا

جمعہ 21 جون 2019 19:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2019ء) خیبرپختونخوا کے وزیرزراعت، لائیوسٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ تعصب کے عینک لگانے والوں کو ترقی اور خوشحالی نظر نہیں آ رہی ہے ، عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اُٹھائے جانیوالے اقدامات کو دیکھنے کیلئے مخالفین کو تعصب کے عینک اُتارنے پڑیں گے ، تحریک انصاف نے فرسودہ سیاسی کلچر کو دفن کرکے جذبہ خدمت خلق سے سرشار سیاسی کلچر کو متعارف کرایا ہے اور فرسودہ سیاسی کلچر کے تحت سیاست کرنے والوں کی سیاست آخری ہچکولے کھا رہی ہے موجودہ حکومت لائیوسٹاک کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کسی بھی ملک کی ترقی میں لائیوسٹاک کی کردار کو نظراندازنہیں کیاجاسکتا، تحریک انصاف نے لائیوسٹاک ترقی کے حوالے سے مربوط حکمت عملی وضع کی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ پی کے 8 کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیرنے کہاکہ موجودہ عوامی حکومت عوام کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اورعوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کے اس عمل پر اربوں روپے خرچ کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

علاقے کے تعمیروترقی کیلئے مزیدترقیاتی منصوبے منظورہوئے ہیں جس پر جلد کام کاآغاز ہوگا۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کیجائیگی انہوں نے کہا کہ صحت وتعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ سڑکوںکی تعمیر ، بجلی سے محروم علاقوں کو بجلی کی فراہمی اورسوئی گیس فراہم کرنے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائی جارہی ہیں۔

صوبائی وزیر محب اللہ خان نے واضح کہا کہ موجودہ حکومت زراعت، لائیوسٹاک سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں اوراس مقصد کیلئے خطیرفنڈ بھی مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لائیوسٹاک کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اوراس مقصد کے حصول کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں لائیوسٹاک کے کردار کونظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔