کیلے سے مسلح شخص نے بنک لوٹ کر گرفتاری دے دی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 22 جون 2019 23:49

کیلے سے مسلح  شخص نے  بنک لوٹ کر گرفتاری دے دی
کیلے سے ”مسلح“ ایک  شخص  بارکلے بنک  میں داخل ہوا اور کامیابی سے بنک لوٹ لیا۔50 سالہ لارنس  ونڈرڈیل کو بنک لوٹنے پر 14 ماہ قید کی سزا ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک شخص  بورنموتھ، برطانیہ میں  بارکلے بنک کی برانچ میں داخل ہوا۔ اس نے عملے کو یقین دلا یا کہ وہ ہتھیار سے مسلح ہے جبکہ اس شخص کے ہاتھ میں کیلا تھا۔ اس نے بنک کو رقم حوالے کرنے کا مطالبہ  کیا۔

اس کے مطالبے پر بنک نے اسے 20 پاؤنڈ کے نوٹوں کی شکل میں 1100 پاؤنڈ ادا کیے۔ لارنس بنک سےباہر نکل کر دو پولیس  آفیسرز کےپاس گیا اور انہیں کہا کہ اس نے بنک لوٹ لیا ہے۔پولیس آفیسر  نے اس پر یقین نہ کیا اوراپنے راستے پر چلنےلگے۔لارنس اس کے بعد دو میل کے فاصلے پر واقع پولیس اسٹیشن گیا اور بنک ڈکیتی کا بتا کر گرفتاری پیش کی۔

(جاری ہے)

پولیس اسٹیشن میں اسے فوراً گرفتار کر لیا گیا۔


کیس کی عدالتی سماعت کے دوران پتا چلا کہ  لارنس بے گھر ہے اور اس نے سر پر ایک چھت کے لیے بنک ڈکیتی کی ہے۔بنک ڈکیتی کے دوران اس نے کیلے کو شاپنگ بیگ میں رکھا اور اسے پستول ظاہر کیا۔ کیلے کو پستول سمجھ کر ہی کیشئر نے اسے رقم ادا کر دی۔
اگرچہ لارنس نے خود گرفتاری پیش کی ہے اور لوٹا ہوا کیش بھی واپس کر دیا ہے لیکن یہ حادثہ کیشئر کےلیے کافی خوفناک تھا۔ اسی وجہ سے اسے14 ماہ  قید کی سزا سنائی گئی ہے۔