آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان ، جنوبی افریقہ کا میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئے

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور ،برطانوی وزیر خارجہ بھی میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 23 جون 2019 15:25

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان ، جنوبی افریقہ کا میچ دیکھنے ..
لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جون2019ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔لندن کے کرکٹ گراﺅنڈ لارڈز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دلچسپ میچ جاری ہے جسے دیکھنے کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گراﺅنڈ پہنچ گئے ہیں۔آرمی چیف سمیت ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ بھی میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم پہنچے ہیں۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019 ءمیں آج پاکستانی ٹیم لارڈز میں اپنا چھٹا میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیل رہی ہے، قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شعیب ملک اور حسن علی کی جگہ شاہین آفریدی اور حارث سہیل کو شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ خراب پرفارمنس رہی، اس میچ میں اچھا پرفارم کریں گے جب کہ پریشر کے بارے میں نہیں سوچ رہے ابھی صرف کھیل پر توجہ ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسسز کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت جاتا تو پہلے بالنگ ہی کرتا، اچھا ہوا جو ہم ٹاس ہار گئے۔قومی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے ایونٹ کے باقی تمام میچز جیتنے ضروری ہیں، ایک بھی میچ ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی۔