آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اتوار 23 جون 2019 19:50

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2019ء) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، قلات اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیز/ گرد آلودہوائوں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ساہیوال، قلات، ژوب ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز/ گرد آلود ہوائوں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، راولپنڈی، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، ڈی جی خان، ژوب ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہوائوں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب میں فیصل آباد24، قصور17، نورپورتھل11، مری07، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا06، منگلا03، جوہرآباد01، خیبرپختونخوا میں بالاکوٹ18، دیر11، مالم جبہ، کاکول 04، بنوں02، کشمیر میں کوٹلی17، گڑھی دوپٹہ16، مظفرآباد (ایئرپورٹ16، سٹی08)، راولاکوٹ05، بلوچستان میں ژوب11، گلگت بلتستان میں استور 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گرم ترین مقامات میں سبی48، جیکب آباد، روہڑی46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔