امریکی خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی ہے ، روسی صدر

پیر 24 جون 2019 09:35

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی خارجہ پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ خارجہ پالیسی سے متعلق فیصلے مشاورت کے بغیر کرتے ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے انٹرفیکس کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کا سیاسی نظام کس طرح سے کام کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکا کی خارجہ پالیسی زیادہ کار آمد نہیں رہی۔

(جاری ہے)

روسی صدر نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’ امریکہ کو چھوڑ دیں کہ وہ اپنے فیصلے خود کرے، اسے روس کے ساتھ تعلقات کی ضرورت ہے یا نہیں اس کا اپنا معاملہ ہے، اگر انہیں روس کے ساتھ تعلقات کی ضرورت نہیں ہے تو ہم بھی ان کا انتظار نہیں کریں گے‘‘۔ پیوٹن نے امید ظاہر کی کہ گروپ 20 کے اجلاس میں تعمیری فیصلے کیے جائیں گے اور اقتصادی تعاون کے لیے ماحول سازگار بنانے کی کوشش کی جائے گی۔کہا جارہا ہے کہ جاپان کے شہر اوساکا میں ہونے والے گروپ20 کے آئندہ اجلاس کے موقع پر روس اور امریکا کے صدور کے درمیان ملاقات کا امکان پایا جاتا ہے۔