شان شاہد کو فلم انڈسٹری میں 29 سال مکمل ہو گئے

پیر 24 جون 2019 14:41

شان شاہد کو فلم انڈسٹری میں 29 سال مکمل ہو گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) پاکستانی اداکار شان شاہد کو فلم انڈسٹری میں 29 سال مکمل ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شان شاہد نے ٹویٹر پر اپنی پہلی فلم ’’بلندی‘‘ کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نی1990میںجاوید فضلی کی فلم ’’بلندی‘‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا جس میں ان کے ہمراہ ریما خان تھیں۔

(جاری ہے)

شان شاہد نے اپنی29سالہ کیرئیر میں سو کے قریب اردو اورپنجابی فلمیں کیں، جس پر انہیں ایک تمغہ امتیاز، چار نیشنل فلم ایوارڈز، 15نگار ایوارڈز،5لکس سٹائل ایوارڈ ،ایک پاکستان میڈیا ایوارڈ اور دیگر متعدد ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔

شان شاہد کوپاکستان کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار تصور کیا جاتا ہے۔شان شاہد کی نئی آنے والی فلم ’’ضرار‘‘ ہے۔

متعلقہ عنوان :