ٹرمپ کے داماد جیرڈکوشنر کے مجوزہ مشرق وسطی امن منصوبہ پر عرب ممالک کی تنقید

پیر 24 جون 2019 15:08

ٹرمپ کے داماد جیرڈکوشنر کے مجوزہ مشرق وسطی امن منصوبہ پر عرب ممالک ..
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈکوشنر کی طرف سے مشرق وسطیٰ کے مجوزہ امن منصوبہ پر عرب ممالک میں تنقید کی جارہی ہے ۔فلسطینی وزیرِ خزانہ شٴْکری بشارا نے کہا ہمیں اپنے ملک کی تعمیر کے لئے بحرین کانفرنس کی ضرورت نہیں سوڈان مصر سمیت تمام عرب ممالک نے کوشنر کے منصوبہ پر تنقید کی ہے ،مصر کی بائیں بازو کی جماعتوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بحرین کانفرنس مقبوضہ عرب علاقوں کو جائز قرار دینے کی سازش ہے۔

فلسطینی اتھارٹی جو بحرین کانفرنس کا بائیکاٹ کر رہی ہے، نے کہا صرف سیاسی حل ہی فلسطین اسرائیل تنازعہ کا حل ہے ،امریکی صدر کے داماد فلسطینیوں کو رشوت دے کر اسرائیل کو تسلیم کرانا چاہتے ہیں ایسے کسی منصوبہ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے اسرائیل کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہیں دی جبکہ سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات خلیجی ریاستیں مصر اردن اورمراکش کے نمائندے شرکت کریں گے۔

دریں اثناء سعودی وزیر خارجہ عادل جبیر نے کہا ہے ایسی کوئی بھی کوشش جس سے فلسطینیوں کی حالت بہتر ہو کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تنازعہ کے حل کے لئے سیاسی عمل کو آگے بڑھانا انتہائی اہم ہے دوسری طرف ایران نے بحرین کانفرنس کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانفرنس نا کام ہوگی۔