میر حاصل خان بزنجو اور سینیٹر میر کبیر کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

پیر 24 جون 2019 15:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) نیشنل پارٹی کے رہنماء سینیٹر میر حاصل خان بزنجو اور سینیٹر میر کبیر نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمن سے پیر کو ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں 26 جون کو آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد، ایجنڈا، حالیہ بجٹ اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔