مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک 6 کھرب 29 ارب14 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری

منگل 25 جون 2019 11:37

مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اب تک 6 کھرب 29 ارب14 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 6 کھرب 29 ارب14 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کیلئے 6 کھرب 75 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نی پرائم منسٹر یوتھ اور ہنر مند پروگرام کے لئے 97 کروڑ14 لاکھ ، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 28 ارب 77 کروڑ96 لاکھ، سیکورٹی میں اضافے کے لئے 28 ارب 50 کروڑ40لاکھ ، ایرا کے لئی3 ارب 50 کروڑ55لاکھ، فاٹا 10 سالہ پروگرام کے تحت10ارب، وفاقی حکومت کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے 23 ارب50 کروڑ،گلگت بلتستان بلاک کے لئے 16 ارب 31 کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئی26 ارب8 کروڑ، این ٹی ڈی سی/پیپکو کے لئے 16ارب 31 کروڑ، این ایچ اے کے لئے 2کھرب 27 ارب8 کروڑ72 لاکھ ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 71ارب 55 کروڑ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لئے 6کروڑ 14 لاکھ، سپارکو کے لئی15ارب 74 کروڑ، شماریات ڈویژن کے لئے 13کروڑ 20 لاکھ، ریاستی و سرحدی امور ڈویژن کے لئی26ارب 57 کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لئی75 کروڑ75لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لئی3 ارب51 کروڑ10لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئی23 ارب25کروڑ، پلاننگ کمیشن کے لئی4 ارب 11 کروڑ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے 33کروڑ 82 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے 27 کروڑ60 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئی26 ارب69 کروڑ، قومی تاریخ و ورثہ ڈویژن کے لئی14 کروڑ99 لاکھ ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے 3 ارب28 کروڑ ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئی72کروڑ 56 لاکھ، نارکوٹکس ڈویژن کے لئے 5 کروڑ92 لاکھ، میری ٹائم افیئرز کے لئے ایک ارب27 کروڑ87 لاکھ، لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کے لئے 57 کروڑ 4 لاکھ، داخلہ ڈویژن کے لئے 11 ارب 82کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئی ایک ارب 63کروڑ 32 لاکھ، انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویژن کے لئے 33کروڑ 32 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے 40کروڑ 69 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 2 کروڑ 42 لاکھ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے 4 ارب7کروڑ ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 29ارب 26 کروڑ، فنانس ڈویژن کے لئی4 ارب81 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئی2 ارب 60کروڑ 59 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئی2 ارب16 کروڑ، ڈیفنس ڈویژن کے لئی24 کروڑ 20 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 10 ارب 14 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 77کروڑ53 لاکھ، کامرس ڈویژن کے لئے 49 کروڑ،کابینہ ڈویژن کے لئی45 کروڑ 74 لاکھ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئی8کروڑ75 لاکھ ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے ایک ارب 57کروڑ 26 لاکھ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 3 کروڑ ایک لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔