مسلم ممالک کی جامعات اعلیٰ تعلیم میں اسلامی اقدار کو اولین ترجیح بنائیں،ڈاکٹر احمد یوسف الدریوش

منگل 25 جون 2019 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) صدر بین االاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر احمد یوسف الدریوش نے کہا ہے کہ مسلم ممالک کی جامعات اعلیٰ تعلیم میں اسلامی اقدار کو اولین ترجیح بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے داخلوں کے حوالہ سے انہیں دی جانے والی ایک خصوصی بریفنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

نائب صدر تدریسی امور ڈاکٹر محمد طاہر خلیلی کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں صدر جامعہ کو ایڈمیشن کیلئے آنے والی درخواستوں کے حوالہ سے آگاہ کیا گیا۔ ان کو بتایا گیا کہ امیدواروں کی درخواستوں اور رش کو مدنظر رکھتے ہوئے داخلوں کیلئے آخری تاریخ کو 28 جون تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ 70 ہزار کے قریب طلباء و طالبات نے داخلہ فارم جمع کرائے ہیں۔ اس موقع پر صدر جامعہ نے کلاسز کے اجراء، داخلوں کے انٹری ٹیسٹ اور میڈیا پر جاری مہم کے حوالہ سے بھی ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :