ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے کمرشل بینکوں کو ٹیکس جمع کرنے کی ہدایات دی ہیں،
اگر کوئی کمرشل بینک ٹیکس جمع کرنے سے انکار کرتا ہے تو اس کے خلاف سٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر شکایت درج کرائی جا سکتی ہے، اسسٹنٹ چیف منیجر بینکنگ سروسزکارپوریشن حافظ عتیق الرحمٰن
منگل 25 جون 2019 22:13
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ سٹیٹ بینک نے وژن 2020ء کے تحت ڈیجیٹل بینکنگ کو فروغ دینے کیلئے اہداف مقرر کئے تھے جن کامقصد ادائیگیوں کا جدیدنظام تشکیل دینا تھا جو ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کی ادائیگی میں سہولت اور آسانیاں فراہم کرے۔
انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے حکومت پاکستان نے پاکستان کسٹم کے ذریعے ورلڈ کسٹم آرگنائزیشن اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ساتھ معاہدے کئے تا کہ تجارت میں سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکسوں کو جمع کرنے کیلئے ایک الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ دسمبر 2016ء میں سٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان کسٹم نے ایک منصوبہ شروع کیا تھا اور سٹیٹ بینک، ایف بی آر اور ون لنک کے درمیان ایک طریقہ کار طے کیا گیا تھا۔ عتیق الرحمٰن نے کہا کہ متبادل ڈیجیٹل چینلز ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کی ادائیگی میں متعدد فوائد فراہم کرتے ہیں کیونکہ اب ٹیکس دہندگان 24گھنٹوں کے دوران کسی بھی جگہ سے کسی بھی وقت اپنی سہولت کے مطابق ڈیجیٹل چینلز کو استعمال کر کے ٹیکس ادا کر سکتے ہیں کیونکہ اب ان کو ٹیکس ادائیگی کیلئے بینک برانچوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سے ان کی ٹیکس کلیئرنس کاسٹ کم ہو گی کیونکہ ڈیجیٹل چینلز سے ادائیگیاں فوری کلیئر کی جاتی ہیں اور ان کے ٹائم کی بھی بچت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ متبادل ڈیجیٹل چینلز نے اب ٹیکس دہندگان کا کسٹم ایجنٹس سمیت دیگر مڈل مین پر انحصار کم کر دیا ہے لہذا ٹیکس دہندگان ان سہولیات سے بھرپور استفادہ کر کے بروقت اپنا ٹیکس ادا کریں۔ انہوںنے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے جولائی 2018 میں ایک سرکلر کے ذریعے کمرشل بینکوں کو یہ مشورہ دیا تھا کہ وہ ٹیکس دہندگان سے ٹیکس جمع کرنے کیلئے اپنی اوور دی کائونٹر سہولت کو فعال بنائیں۔ اس کے علاوہ وہ ایس ایم ایس اور اے ٹی ایم سکرین کے ذریعے ان سہولیات کے بارے میں اپنے صارفین میں بہتر آگاہی بھی پیدا کریں۔ پروگرام کے اختتام پر سوالات و جوابات کا سیشن ہوا جس میں تاجر برادری نے ٹیکس ادائیگی کے امور کے بارے میں مختلف سوالات کئے اور ان کے تفصیلی جوابات حاصل کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.