دنیا کے بدصورت ترین کتے کے سالانہ مقابلوں کا نیا فاتح

Ameen Akbar امین اکبر منگل 25 جون 2019 23:51

دنیا کے  بدصورت ترین کتے  کے سالانہ مقابلوں کا نیا فاتح

جیسے مقابلہ حسن ہوتا ہے ویسے ہی حالیہ سالوں میں بدصورتی کے مقابلے میں ہونے لگے ہیں۔ انسانوں ہی نہیں یہ مقابلے کتوں کے مابین بھی ہوتے ہیں۔ اس سال دنیا کے بدصورت ترین کتے کا اعزاز پانے والے جانور کی نسل ہی معلوم نہیں۔ اس کی جسامت بھی بہت زیادہ گول مٹول ہے۔اس کی آنکھیں بھی چھوٹی اور گول ہیں۔ اس کتے کے دانت بھی نہیں اور ٹانگیں بھی مڑی تڑی سی ہیں۔

ان تمام خصوصیات  نے اس  کتے کو جمعہ کو پیٹالوما، کیلیفورنیا میں ہونے والے سونوما- میرین فیئر جیتنے میں مدد دی۔
سکامپ نامی اس کتے کی مالکن یوونی مورونیز نے دی نیویارک ٹائمز کوبتایا کہ انہیں یہ کتا 2014 میں پیٹ فائنڈر سے ملا تھا۔پیٹ فائنڈر کتوں کے لیے ایک  آن لائن پلیٹ فارم ہے۔ یوونی نے بتایا کہ جب انہوں نے سکامپ کی تصویر دیکھی  انہیں اس کا چہرہ بہت پسند آیا۔

(جاری ہے)


سکامپ نے مقابلے میں 18 دیگر شرکا کو ہرا کر  دنیا کے بدصورت ترین کتے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔وائلڈ تھانگ نامی کتا دوسرے نمبر پر اورٹوسیٹیٹو تیسرے نمبر پر رہا۔ سکامپ کو  انعام میں ایک بڑی ٹرافی،  1500 ڈالر نقد اور ٹی وی شوز میں آنے کا موقع ملا۔
دنیا کے بدصورت ترین کتے کا  اعزاز پانا ہی  سکامپ کا واحد اعزاز نہیں ہے۔ وہ ائیر پورٹ پر مسافروں کا استقبال بھی کرتا ہے اور سوشل تھراپی ڈاگ کے طور پر بھی  کام کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :