بھارت کے ریکارڈ 2 لاکھ سے زائد عازمین حج اس سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے

عازمین حج کو 21 شہروں سے براہ راست پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا، حج پروازوں کی سعودی عرب روانگی کا سلسلہ 4 جولائی کو شروع ہوگا

بدھ 26 جون 2019 15:30

بھارت کے ریکارڈ 2 لاکھ سے زائد عازمین حج اس سال فریضہ حج کی سعادت حاصل ..
نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) بھارت کے ریکارڈ 2 لاکھ سے زائد عازمین حج اس سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے، بھارتی عازمین حج کو 21 شہروں سے براہ راست پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا، بھارت سے حج پروازوں کی سعودی عرب روانگی کا سلسلہ 4 جولائی کو شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے نئی دہلی میں صحافیوں کو بتایاکہ کیلئے عازمین حج کو سعودی عرب لے جانے کیلئے 500 پروازیں چلائی جائیں گی، ایک لاکھ چالیس ہزار عازمین حج بھارت کی سرکاری حج کمیٹی جبکہ 60 ہزار پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج کریں گے، اس سال بھارت سے تعلق رکھنے والے عازمین حج میں سے 48 فیصد خواتین ہونگی، ججاج کرام کی سہولت کیلئے مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں 19طبی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں حج پروازیں 4 جولائی سے دہلی، گوہاٹی، گیا اور سری نگر سے سعودی عرب کے لئے شروع ہونگی۔ بھارتی وزیر نے کہا کہ بھارتی حجاج کرام کی سہولت کیلئے 620 افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا جائے گا جن میں حج کوآڈینیٹر، ڈاکٹر اور دیگر طبی عملہ شامل ہے۔