ترکی میں غیر قانونی تارکین کو لے جانے والی گاڑی کو حادثہ، 11ہلاک 30 زخمی

بدھ 26 جون 2019 17:02

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) ترکی میں بدھ کی صبح ایڈیرن کے علاقے میں تارکین وطن کو لے جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث دیوار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 11تارکین وطن موقع پرجاں بحق اور30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

یونان اور بلغاریہ کی سرحد سے متصل صوبے ایڈیرن کے گورنر اکرم کینل نے جائے حادثہ کے دورے کے دوران بتایا کہ گاڑی کو حکام کی طرف سے رکنے کا اشارہ کیا گیا تھا لیکن ڈرائیور نے رفتار بڑھا کر نکلنے کی کوششکی جس کے دوران گاڑی دیوار سے ٹکرا دی۔واضح رہے کہ زیادہ تر غیر قانونی تارکین وطن اسی مقام سے یورپ میں داخل ہوتے ہیں۔