میں کل یہاں 2 روپے چھوڑ کر گیا تھااور وہ آج بھی یہیں پڑے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا اسمبلی میں اشیاء گم ہونے پر جواب

2 روپے تو موجود ہیں لیکن اب یہ دیکھا جائے کہ کل اور آج کون لوگ اس ایوان میں نہیں ہیں، مراد علی شاہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 26 جون 2019 18:57

میں کل یہاں 2 روپے چھوڑ کر گیا تھااور وہ آج بھی یہیں پڑے ہیں، وزیراعلیٰ ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 26جون2019) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اشیاء غائب ہونے کے معاملے پر آج اجلاس کے دوران 2 روپے کا ذکر کر کے تمام اراکین کو حیران کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ لوگ اسمبلی سے اشیا غائب ہونے کا الزام لگاتے ہیں لیکن میں کل یہاں 2 روپے چھوڑ کر گیا تھااور وہ آج بھی یہیں پڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 2 روپے تو موجود ہیں لیکن اب یہ دیکھا جائے کہ کل اور آج کون لوگ اس ایوان میں نہیں ہیں۔ دوسری طرف سندھ اسمبلی نے آئیندہ مالی سال 20-2019 کا بجٹ منظور کر لیا گیاہے۔ وزیر اعلیٰ نے بجٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ رواں مالی سال ہم نے 7 ارب روپے کی بچت کی ہے۔ اجلاس میں 11 کھرب 86 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کے 159 مطالباتِ زر منظور کیے گئے، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی 543 کٹوتی کی تحریکیں مسترد بھی ہوئیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد سپیکر نے سندھ اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ، مراد علی شاہ نے اموزیشن سے کہا کہ آپ اپنی فکر کریں کہ آپ نے قوم کو جس عذاب میں ڈالا اس سے کیسے نکالیں گے۔ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ میں جے آئی ٹی پربات کروں تو لوگ ناراض ہو جاتے ہیں۔ آصف زرداری پہلے بھی کیسزسے بری ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہرچیز کے لیے تیار ہیں، آصف زرداری پہلے بھی کیسز سے بری ہوئے تھے، پہلے بھی یہ حالات دیکھ چکے ہیں۔ انہوں نے اسے پانی کا بلبلاقرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم تمام کیسزمیں سرخروہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں ساری زندگی وزیراعلیٰ نہیں رہوں گا، کل کیا ہوگا، اللہ ہی جانتا ہے۔ جب تک پارٹی اور ایوان چاہے گا میں اس منصب پر رہوں گا ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف حکومت میں ڈالر121 سے 157 روپے پر چلا گیا، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ایک سال میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔