ضلع سے منشیات فروشی کا خاتمہ اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپریشن کر کے ضلع کے عوام کو امن و امان کی فراہمی ہماری ذمہ داری میں شامل ہے جسے آپ نے پورا کرنا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 26 جون 2019 20:24

ضلع سے منشیات فروشی کا خاتمہ اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپریشن کر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ضلع سے منشیات فروشی کا خاتمہ اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپریشن کر کے ضلع کے عوام کو امن و امان کی فراہمی ہماری ذمہ داری میں شامل ہے جسے آپ نے پورا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد نے ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات سے کیا انہوں نے کہا کہ منشیات نوجوان نسل کے لیے ایک نا سور ہے کیونکہ منشیات فروش انسانیت کے دشمن ہیں جن کے خلاف ترجیح بنیادوں پر خصوصی سکاڈ بنا کر اپریشن کیے جائیں انہوں نے کہا کہ بلاشبہ منشیات فروشی کے خاتمہ کے لیے آپ کی کوشش اچھی ہے لیکن اس کو مزید بہتر بنایا جائے انہوں نے ڈی ایس پی ٹریفک کو کہا کہ شہر میں ٹریفک کے معمول کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تشکیل دے کر اس پر عمل کروایا جائے جبکہ کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے روکا جائے تاکہ حادثات پر قابو پایا جا سکے کیونکہ یہ ہی بچے ہمارے ملک اور والدین کا مستقبل ہیں جن کی حفاظت والدین کے ساتھ ساتھ ہم پر بھی عائد ہوتی ہے۔