منشیات کی روک تھام کیلئے ہم سب ایک ہیں،جنرل سیکرٹری ہادی عالم ویلفیئر سوسائٹی

جمعہ 28 جون 2019 13:21

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2019ء) ہادی عالم ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے انسدادمنشیات کے عالمی دن کے موقع پردفترسوشل ویلفئیرمیں جنرل سیکرٹری چوہدری محمد بوٹا طاہرکی زیر صدارت ایک سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے وسماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفسیرصفدرحسین وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منشیات ایک موزی مرض ہے اور خاموش قاتل جوانسانی جسم کوکھوکھلاکردیتی ہے اسکی روک تھام بہت ضروری ہے منشیات جیسے ناسور پر قابو پانے کیلیے ہم سب ایک ہیں ،ہادی عالم ویلفئیرسوسائٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد بوٹا طاہر نے کہاکہ منشیات کاخاتمہ ضروری ہے منشیات کاناسورموت ہے جسکاخاتمہ ضروری ہے، 50 فیصد سے زائد افراد نشے کے عادی ہیں نشہ عام ہوچکا ہے جسے روکنا ضروری ہے آج کے سیمینار میں عہد کریں کہ اس لعنت کے خاتمے کے لیے مل کر آگے بڑھیں۔

(جاری ہے)

ای ٹی او ایکسائیز صادق آباد چوہدری عبدالخالق،جاگ ویلفئیر موومنٹ کے عبدالرب فاروقی،چلڈرن ویلفئیر سوسائٹی ایمول عامی، ایمپلائز یونین کے عمران ارشد، ریڈپاکستان کے شاہد سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی اور منشیات فروشی میں ایک قدر مشترک ہے کہ دونوں ہی انسانیت کے قاتل ہیں۔اس موقع پر جام صفدرحسین،فرحان عامر، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسرحاجی افضل، زبیدہ خاتون و دیگر نے بھی منشیات کے خاتمے کے بارے میں اظہارخیال کیا، جبکہ سیمینار میں محمدمنظور، جام محمد ارشد لاڑ ڈسٹرکٹ آفیسرایکسائیز، سلیم آفتاب،حسن عباس، نویدکھوکھر، ایچ ڈی ایف زبیدہ بی بی، مجاہد حسین، بلال احمد ودیگر بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر شرکاء نے علامتی ریلی بھی نکالی۔