حکومتی اور اتحادی اراکین کی چیئر مین سینٹ کے چیئر مین آمد ، یکجہتی کا اظہار

آپکو ہٹایا جا رہا ہے، اپکے خلاف تحریک چل رہی ہے آپ کیا کہیں گے، صحافی معاملے پر کچھ نہیں کہوں گا، میں نے ہمیشہ متوازن طریقے سے ایوان چلایا ہے، صادق سنجرانی کا جواب

جمعہ 28 جون 2019 21:33

حکومتی اور اتحادی اراکین کی چیئر مین سینٹ کے چیئر مین آمد ، یکجہتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2019ء) اپوزیشن کی جانب سے چیئر مین سینٹ کو ہٹانے کے فیصلے کے بعد حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین جمعہ کو چیئر مین سینٹ سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے چیمبر میں پہنچے ۔ارکان پارلیمنٹ میں تحریک انصاف، ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی، اور جی ڈی اے کے ارکان شامل تھے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ ہم تمام لوگ چیئرمین سینیٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، چیئرمین سینیٹ نے احسن انداز میں ایوان کی کارروائی چلائی ہے۔

فہمیدہ مرزا نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ نے حکومت کے بجائے اپوزیشن کو زیادہ ٹائم دیا، ہم چیئرمین سینیٹ کے ہاتھ مضبوط کرنے آئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کا کردار ہمیشہ غیر جانبدار رہا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپکو ہٹایا جا رہا ہے، اپکے خلاف تحریک چل رہی ہے آپ کیا کہیں گے۔ چیئرمین سینٹ نے کہاکہ میں اس معاملے پر کچھ نہیں کہوں گا، میں نے ہمیشہ متوازن طریقے سے ایوان چلایا ہے۔