ْمالی سال 2018-19ء کے پہلے 11ماہ کے دوران فارماسیوٹیکل پروڈکٹس کی بر آمدات میں 35.86 فیصد اضافہ

بدھ 3 جولائی 2019 14:45

ْمالی سال 2018-19ء کے پہلے 11ماہ کے دوران فارماسیوٹیکل پروڈکٹس کی بر آمدات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2019ء) مالی سال 2018-19ء کے پہلی11ماہ کے دوران فارما سیوٹیکل پروڈکٹس کی ملکی بر آمدات میں 35.86 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مئی کے دوران 9 ہزار 532 میٹرک ٹن فارما سیوٹیکل پروڈکٹس برآمد کی گئیں جن کی مالیت 19ہزار 584 ملین روپے رہی جبکہ مالی سال 2018-19ء کے پہلی11 ماہ کے دوران فارما سیوٹیکل پروڈکٹس کی ملکی بر آمدات 11ہزار 963 میٹرک ٹن تک پہنچ گئیں جن کی مالیت 26 ہزار 606 ملین روپے تک بڑھ گئی۔

پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017-18ء میں جولائی تا مئی کے مقابلہ میں 2018-19ء کے اسی عرصہ کے دوران فارما سیوٹیکل پروڈکٹس کی ملکی بر آمدات میں 7ہزار 22 ملین روپے یعنی 35.86 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :