Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا اقلیتی برادریوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کاوش بروئے کار لانے کے حکومتی عزم کا اعادہ

رکن قومی اسمبلی جمشید تھامس کی قیادت میں بشپس کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے لئے 56 لاکھ 50 ہزار روپے کا چیک پیش کیا

جمعرات 4 جولائی 2019 14:41

وزیراعظم عمران خان کا اقلیتی برادریوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے اقلیتی برادریوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکنہ کاوش بروئے کار لانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو رکن قومی اسمبلی جمشید تھامس کی قیادت میں بشپس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پاکستان کیتھولک بشپس کے صدر آرچ بشپ جوزف ارشد، لاہور کے آرچ بشپ آرچ بشپ سباسٹین فرانسس شا، ملتان کے بشپ بینی تراوس، فیصل آباد کے بشپ اینڈریاس رحمت اور جان فلپ شامل تھے۔

ملاقات کے دوران مسیحی برادری سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفد نے پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے لئے وزیراعظم کو 56 لاکھ 50 ہزار روپے کا چیک پیش کیا۔ یہ رقم پاکستان (اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، فیصل آباد، حیدرآباد اور کوئٹہ) کے 7 کیتھولک چرچز نے عطیہ کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات