اپنے وعدوں پر عمل کرکے امریکہ کو استحکام کی حد تک پہنچا دیا ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

آج امریکا پہلے کے مقابلے میں سب سے زیادہ طاقت ور قوم بن گئی ہے اور یہ تبدیلی ’سب سے پہلے امریکا‘ کے نعرے نے بخشی ہے، ہم آج پہلے کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ور قوم بن گئے ہیں ،امریکی صدر کا قومی دن کی تقریب میں بلٹ پروف شیشے میں خطاب

جمعہ 5 جولائی 2019 22:57

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2019ء) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہاپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے امریکا کو استحکام کی اس حد تک پہنچا دیا ہے کہ آج امریکا پہلے کے مقابلے میں سب سے زیادہ طاقت ور قوم بن گئی ہے اور یہ تبدیلی ’سب سے پہلے امریکا‘ کے نعرے نے بخشی ہے امریکا جتنا طاقتور آج ہے اتنا پہلے کبھی نہیں تھا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ۔

صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر لنکن میموریل کی سیڑھیوں پر بٴْلٹ پروف شیشے کے پیچھے کھڑے ہو کر اپنے خطاب میں کیا، اس تقریب میں ایف-35 طیاروں سے سمیت جدید امریکی طیاروں نے بھی فلائنگ مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ملکی معاشی میں انقلابی تبدیلیاں لائے ہیں، پہلے سب امریکا سے فائدہ اٴْٹھاتے تھے اب امریکا سب سے پہلے اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا اور جرائم پیشہ افراد کی امریکا میں داخل ہونے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے اپنی نفرت آمیز پالیسی کے تحت پہلے چین کے ساتھ معاشی جنگ چھیڑی اس کے بعد میکسیکو کے پناہ گزینوں پر زمین تنگ کردی اور سرحدی دیوار کے قیام کے لیے فنڈز نہ ملنے پر ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی۔