حسن ابدال،مسافر بس،کرین میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 10افراد شدید زخمی

جمعہ 5 جولائی 2019 23:00

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2019ء) راولپنڈی تلہ گنگ روڈ پر پنڈی گھیب احمدال کے قریب مسافر بس اور کرین کے درمیان تصادم، 2 افراد جاں بحق، 10افراد شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے اٹک آنے والی تیز رفتار مسافر بس اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی کرین سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجہ میں 2 افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والے کنٹینر ڈرائیورگل محمد کو گاڑی کاٹ کر باہر نکالا اور بعدازاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پی او ایل ہسپتال،جبکہ لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کر دیا۔زخمی ہونے والوں میں 3 مرد شعیب ، حنیف ، شوکت اور ایک خاتون نگار زوجہ فضل الرحمن کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں راولپنڈی کمپلیکس ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے،تاہم باقی زخمیوں میں غلام مصطفی، زروید حسین شاہ ، گلشن زوجہ شیر زمان ، صائمہ عبید ، وجیہہ فاروق اور عارف شامل ہیں ۔