پی ایم ڈی سی کے زیراہتمام ملک بھر میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ 25 اگست کو ہو گا

ہفتہ 6 جولائی 2019 12:47

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2019ء) پی ایم ڈی سی کے زیراہتمام ملک بھر میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ 25 اگست کو ہو گا، پی ایم ڈی سی نے انٹری ٹیسٹ کا سلیپس جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

چاروں صوبوں میں انٹری ٹیسٹ ایک ہی وقت ہو گا جبکہ چاروں صوبوں کے انٹری ٹیسٹ کے سلیبس کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں متعلقہ ادارے سلیبس ممکنہ طور پر کل اتوار کو جاری کر دیں گے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پختونخوا اور خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :